regd

تصاوير

تعارف


یہ ادارہ ہندوستان کے صوبہ اتر پردیش کے مشہور و معروف ضلع بریلی شریف کے اندر رچھا ریلوے اسٹیشن نینی تال روڈ سے متصل واقع ہے ۔یہ اسلامیان ہند کا معتبر دینی ،تعلیمی وتربیتی مر کز ہے اس کے مختلف شعبے اپنی الگ الگ عمارتوں میں کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں ۔


مغرب کی یلغا ر، آزادی فکر اور لادینی رجحانات و باطل نظریات وعقائد کی تشہیر ومہم ہندوستان کے مختلف صوبوں اور علاقوں میں ہو رہی تھی ،امت مسلمہ دوہرے حملہ کا شکار ہو رہی تھی اسی درمیان پیر طریقت رہبر شریعت حافظ احادیث کثیرہ حضرت علامہ الحاج صغیر احمد رضوی جوکھن پوری چند با حوصلہ اور عزم محکم رکھنے والوں کے ساتھ کھڑے ہوئے اورحافظ نیاز احمد صاحب مرحوم کی موقوفہ تقریبا ۵۴ بیگھا زمین پر اس دبستان علم وعمل کا ۱۹۸۵؁ء میں سنگ بنیاد رکھا ۔


اس وقت سے لیکر آج تک یہ جامعہ تعلیمی ،تربیتی اور دینی انقلاب بر پا کیے ہوئے ہے اور اسکے فارغین وفارغات مختلف ملکوں کے مختلف شہروں میں تعلیمی وتدریسی وتنظیمی اور دعوتی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔


Admission Open